بھٹکل :15/اگست(ایس او نیوز)بھٹکل بلدیہ کی جانب سےبلدیہ کی ملکیت والے 109دوکانیں 12سال کی مدت تک عوام کو کرایے پر دینے کے لئےنیلام کئے جارہے ہیں۔ چیف آفسر کےذریعے ایک کنڑا اخبار کو دئے گئے اشتہار کے مطابق یہ سبھی دکانیں 20اگست کو نیلام کئے جائیں گے۔ اطلاع نامہ میں کہا گیا ہے کہ جو عوام بلدیہ کی دوکانوں کو کرایہ پر لینا چاہتے ہیں وہ 19اگست 2016کی دوپہر30-1 بجے کےاندر عرضی فارم کے ساتھ ضمانت کی ڈی ڈی منسلک کرکے جمع کرائیں۔ پھرمتعلقہ شرائط کی بنیاد پر 20اگست کی صبح 11بجے بلدیہ عمارت میں ہونے والی عام نیلامی میں شریک ہوں۔ خیال رہے کہ شہر کےمختلف مقامات پربلدیہ کی دکانیں موجود ہیں اور الگ الگ مقامات پر واقع دکانوں کا کرایہ اورڈپازٹ کی رقم بھی مختلف ہے۔
بتایا گیا ہے کہ مقامی بلدیہ کی طرف سے کل 109دوکانوں کی نیلامی ہوگی۔ شہر میں بلدیہ کی دوکانیں کہاں کہاں ہیں اس کی مختصر تفصیل اس طرح ہے۔ مین روڈ بھٹکل ، پرانی بلدیہ عمارت ،پرانی بلدیہ دفتر سےمتصل ، سلطان اسٹریٹ کراس،پرانے بس اسٹانڈ کے قریب ، مین روڈ بھٹکل (اربن بینک کے قریب )،نوائط کالونی، پھول بازار چوک، اربن بینک مین روڈ بھٹکل سے متصل جگہوں پر بلدیہ کی دوکانیں ہیں۔ ان میں کچھ دوکانیں ایس سی ، ایس ٹی اور 50فی صداپاہج کے لئے مختص ہیں۔
بلدیہ نے نیلامی میں شرکت کےلئے جو شرائط عائد کئے ہیں وہ اس طرح ہیں۔ نیلامی میں شریک ہونےوالے کی عمر 18سال سے زائد ہو۔ نیلامی 20اگست کی صبح 11بجے ہوگی۔ عام نیلامی میں شریک ہونے والے چیف آفیسر ، میونسپالٹی ، بھٹکل کے نام سے ڈی دی نکالیں۔ ضروری ہے کہ 19اگست کی دوپہر 30-1بجے کے اندر نیلامی میں شرکت کی عرضی کے ساتھ ڈی ڈی،آدھار کارڈ، ووٹر شناختی کارڈ، راشن کارڈکی نقل منسلک کرکے جمع کرائیں۔ وقت ختم ہونے کے بعد جمع ہونےوالی عرضیوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ جو شریک 50فی صد اپاہج کے طورپر عرضی دیتاہے وہ اپاہج ہونے کی سند ضرور منسلک کرے۔ بلدیہ کے جن دوکاندار وں کا کرایہ باقی ہے اُن کو اس عام نیلامی میں شریک ہونے کا موقع نہیں دیاجائے گا۔ ایس سی اور ایس ٹی طبقہ کے لوگ اپنی ذات کی سند منسلک کریں۔ بلدیہ کی طرف سے ہونےو الی دوکانوں کی نیلامی کے دوران شرکت کرنے والوں کو شرائط کے متعلق بتایا جائے گا۔ مزید تفصیلات اپنے علاقہ کے کونسلر سے رابطہ کرکے حاصل کرسکتے ہیں یا میونسپل چیف آفسر سے بھی رابطہ کیاجاسکتا ہے۔